ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل اسٹیشن پر رکے گی ہفتہ واری ہیسار - کوئمبتور ایکسپریس

بھٹکل اسٹیشن پر رکے گی ہفتہ واری ہیسار - کوئمبتور ایکسپریس

Sat, 01 Apr 2023 12:39:37    S.O. News Service

بھٹکل، یکم / اپریل (ایس او نیوز) کونکن ریلوے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیسار جنکشن اور کوئمبتور جنکشن کے بیچ دوڑنے والی ہفتہ واری ایکسپریس ٹرین اب بھٹکل اسٹیشن پر بھی رکے گی ۔ 
    
یہ ایکسپریس ٹرین 7 جون تک عام نظام الاوقات کے مطابق ہیسار سے آتے وقت رات تین بجے بھٹکل اسٹیشن پہنچے گی اور 3:20 بجے یہاں سے روانہ ہوگی ۔ جبکہ کوئمبتور سے آتے وقت یہ ٹرین رات 12:24 بجے بھٹکل پہنچے گی اور 12:26 بجے یہاں سے روانہ ہوگی ۔ 
    
مانسون کے نظام الاوقات کے مطابق 10 جون سے یہ ٹرین ہیسار سے صبح 4:40 بجے بھٹکل پہنچے گی اور 4:42 بجے روانہ ہوگی جبکہ کوئمبتور سے آتے ہوئے رات 11:12 بجے بھٹکل اسٹیشن پر پہنچے گی اور 11:14 بجے یہاں سے روانہ ہوگی ۔ 


Share: